Contact Us: +91-9409232103

Ramdan Kareem Wallpaper HD



ماہ رمضان کی برکتیں

      رمضان المبارک وہ مہینہ ہے ، جس میں رب العالمین اپنے بندوں کو فضل ومہربانی سے سرشار فرماتا ہے، اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کا صدقہ اورخیرات انہیں عطا فرماتا ہے اور انہیں رمضان المبارک کی رحمتوں،برکتوں اور بخشش سے بہرہ ور فرماتا ہے ، جیسا کہ ترمذی شریف میں حدیث پاک ہے :

عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ أَوَّلُ لَیْلَۃٍ مِنْ شَہْرِ رَمَضَانَ صُفِّدَتِ الشَّیَاطِینُ وَمَرَدَۃُ الْجِنِّ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ یُفْتَحْ مِنْہَا بَابٌ وَفُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّۃِ فَلَمْ یُغْلَقْ مِنْہَا بَابٌ وَیُنَادِی مُنَادٍ یَا بَاغِیَ الْخَیْرِ أَقْبِلْ وَیَا بَاغِیَ الشَّرِّ أَقْصِرْ وَلِلَّہِ عُتَقَاء ُ مِنَ النَّارِ وَذَلِکَ کُلَّ لَیْلَۃٍ .

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا ، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جب رمضان المبارک کی پہلی رات آتی ہے تو شیطان اور سرکش جن جکڑدیئے جاتے ہیں، دوزخ کے دروازوں کو بندکردیا جاتا ہے اور ان میں کوئی دروازہ کھلا نہیں رکھاجاتا ، اور جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے اور ان میں کوئی دروازہ بند نہیں رکھا جاتا ،  اور ایک ندا دینے والاندا دیتا ہے : اے بھلائی کے طلبگار !




0 comments:

About

Contact Details